اہم خبریں

نور قتل کیس ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کب سنایا جائے گا؟ اہم خبر آگئی

نور قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کب …

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے جو کل سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم کے قتل کیس میں ملز م ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفراور والدہ عصمت آدم جی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزمان کے وکلا اور پراسیکیوشن نے درخواست ضمانت پر دلائل دئیے۔

 ملزمان کے وکلا نے عدالت میں مختلف کیسوں اور فیصلوں کے حوالے دیئے جس کے بعدعدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے ریمارکس دیئے کہ درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملزم ظاہر جعفر کے والدین جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیاسلام آباد




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button