اہم خبریں

نور مقدم قتل کیس کی تفتیش مکململزم ظاہر جعفر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

نور مقدم قتل کیس کی تفتیش مکمل،ملزم ظاہر جعفر 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملز م  ظاہر  جعفر کو  تفتیش مکمل ہونے پر  14روزہ  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔عدالت نے ملزم کو 16اگست کو ڈیو ٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ وفاقی پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم ظاہر جعفر کوسخت سکیورٹی حصار میں  ایڈیشنل سیشن جج سائشتہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران سیشن جج سائشتہ کنڈی نے ملزم سے سوال کیا کہ کیا عدالت میں کچھ کہنا چاہتے ہو؟ ، جس پر ظاہر جعفر نے کہا کہ میرے وکیل بات کریں گے۔پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، ہم جو ڈیشل ریمانڈ چاہتے ہیں۔

بعدازاں عدالت نے ملزم کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ کرتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم جار ی کردیا۔

مزید :

اہم خبریںقومیجرم و انصافعلاقائیاسلام آباد




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button