پاکستان

نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کی تحقیقات شروع کر دی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کی تحقیقات شروع کر دیں۔نیب لاہور نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس کی تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب روالپنڈی کی ٹیم نے شہباز شریف سے جیل میں تفتیش کے لیے اجازت مانگ لی۔

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی ٹیم کو جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔ پنجاب بینک کے سی ای او سید طلعت کی تعیناتی کی غیر قانونی طور پر منظوری کی تحقیقات شروع کی جائیں گی۔

نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سید طلعت محمود کی تعیناتی میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

عدالت نے سپر نٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو حکم نامہ ارسال کردیا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button