تازہ ترین

نیب کا چودھری برادران کے خلاف انکوائریاں بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے چودھری برادران اور اہل خانہ کے خلاف مختلف انکوائریاں بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے چودھری شجاعت حسین، چودھری سالک حسین، چودھری شافع حسین کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ نیب چودھری شجاعت حسین اور انکے صاحبزادوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کر رہا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق دوران تفتیش چودھری شجاعت حسین اور انکے صاحبزادوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے شواہد موصول نہ ہوئے۔

چودھری برادران کے خلاف تین مختلف انکوائریاں نیب میں زیر التواء تھیں۔ چودھری شجاعت حسین پر بطور وفاقی وزیر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا۔ چودھری پرویز الٰہی پر بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا۔ چودھری پرویز الٰہی پر بطور لوکل گورنمنٹ منسٹر غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام تھا۔
نیب لاہور نے تینوں انکوائریاں بند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں تین ریفرنس دائر کر دیے ہیں۔

نیب نے چودھری پرویز الٰہی، اہلیہ پرویز الٰہی، مونس الہی، راسخ الٰہی اور 2 خواتین کے خلاف انکوائری بند کرنے کا ریفرنس بھی احتساب عدالت میں دائر کردیا۔

خیال رہے کہ چودھری شجاعت، چودھری پرویز سمیت دیگر کے خلاف 12 اپریل 2000 میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ 11 مارچ 2015 کو انکوائریاں نیب لاہور کو منتقل کی گئیں۔

اس سے قبل چودھری برادران کے خلاف 19 جنوری 2021 کو چئیرمین نیب نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی تھی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button