اہم خبریں

نیو یارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

نیو یارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد ہائیکورٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیو یارک پراپرٹی کیس میں آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت میں 24اگست تک توسیع کر دی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے گئے ۔

عدالت نے آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ، آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر نیب سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ  نیب نے آصف زرداری کی نیویارک پراپرٹی کی تحقیقات کے لئے الیکشن کمیشن سے سابق صدر کے اثاثوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ریکارڈمیں آصف زرداری نے نیویارک پراپرٹی ظاہرنہیں کی ، فلیٹ کی ملکیت جاننے کے لئے امریکہ سے مزید معلومات لی جائیں گی۔

مزید :

اہم خبریںسیاست




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button