اہم خبریں

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کو گرفتار کر لیا گیا 

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کو گرفتار کر لیا گیا 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا گیاہے جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف پر ریاستی اداروں اور حکومت کے خلاف تقاریر کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہے ، جاوید لطیف عبور ی ضمانت میں توسیع کیلئے سیشن عدالت آئے تھے لیکن عدالت نے ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد جاوید لطیف کو  گرفتار کر لیا گیا ۔ 

گزشتہ سماعت پر جاوید لطیف کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی تھی ، جاوید لطیف قرنطینہ مکمل کر نے کے بعد آج عدالت پہنچے ہیں جہاں ضمانت کی توسیع کی درخواست دی گئی ،سیشن عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے جس کے مطابق ن لیگی رہنما کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی گئی ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button