صحت

وزارت تجارت کی جانب سے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے روایتی سرنج کی درآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 2ملی لیٹر، 2.5 ملی لیٹر، 3 ملی لیٹر اور 5 ملی لیٹر کی سرنج کی درآمد پر پابندی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق روایتی سرنج کے دوبارہ استعمال ہونے کے باعث پابندی عائد کی گئی ہے، گزشتہ ماہ حکومت نے آٹو ڈسپوزیبل سرنج کی درآمد پر ڈیوٹیاں ختم کی تھیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button