پاکستان

وزارت داخلہ کا عید کے موقع پر اہم فیصلہ

وزارت داخلہ نے عید کے موقع پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے کھول دیا، کراسنگ پوائنٹ ہفتے کے 7دن کھلا رہے گا۔

 وزارت داخلہ کی جانب سے عید کے موقع پر پاک افغان چمن بارڈر کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چمن بارڈر کراسنگ پوائنٹ ہفتے کے 7دن کھلا رہےگا اور دن میں 18گھنٹے آپریشنل رہے گا۔
خیال رہے رواں سال جنوری میں پاک افغان سرحد پر خواتین کے لیے علیحدہ راستہ مختص کرتے ہوئے کام کا آغاز کردیا گیا تھا، خواتین کے لیے علیحدہ راستہ مقرر کرنا قبائلی مشران اور سیاسی پارٹیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

یاد رہے کہ کورونا صورتحال میں گزشتہ برس پاک افغان سرحد کے قریب ایک خیمہ بستی قائم کی گئی تھی ، جہاں افغانستان سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو قرنطینہ میں رکھا جارہا تھا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button