اہم خبریں
وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کرینگے


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم گلگت بلتستان کیلئے تاریخی ترقیاتی پیکج کااعلان کریں گے ،جس میں پاورپراجیکٹ ،سڑکوں کی تعمیراورانٹرنیٹ فراہمی کے منصوبے شامل ہیں،دورے کے دوران وزیراعظم کا جی بی کی صوبائی حیثیت سے متعلق اہم اعلان بھی متوقع ہے۔