اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے بارے بڑا اعلان کردیا 

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے بارے بڑا اعلان کردیا 

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے،صوبے میں شروع ہونے والے منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے جا رہے ہیں،گزشتہ حکومتوں کی بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو انکے حقوق نہیں ملے،اب بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان کے سیاسی عمائدین نے ملاقات کی ۔ملاقات میں وفاقی وزراءزبیدہ جلال، اسد عمر، مراد سعید، معاونِ خصوصی عثمان ڈار، وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال، نواب شاہ زین بگٹی، سردار یار محمد رند اور دیگر لیڈران شامل تھے۔ملاقات میں بلوچستان کے گیس اور بجلی کے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر گفتگو کے علاوہ اجلاس کو ناموسِ رسالتﷺ کےمسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کیلئے وزیر اعظم کی حکمت عملی کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں اولین درجہ دے رہی ہے، بلوچستان میں شروع ہونے والے منصوبوں میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دیئے جا رہے ہیں، گذشتہ حکومتوں کی بلوچستان کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو انکے حقوق نہیں ملےمگر اب بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔اجلاس میں کوسٹل ہائی وے پر موجود ہ نگلاج مندر کو بین الاقوامی طرز پر اپ گریڈ کرکے اسے ریلیجئس ٹورزم کے حوالے سے ترقی دینے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button