پاکستان

وزیراعظم عمران خان نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا ہے، یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر مری پہنچے،جہاں انہوں نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔

کوہسار یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین مہم کےتحت پودا بھی لگایا اس کے علاوہ وزیراعظم نے ٹی بی سینٹوریم کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔ یونیورسٹی کے قیام کامقصد سیاحت کے شعبے میں تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنا اور مری میں سیاحت کو مزید فروغ دینا ہے۔

کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ سمیت سیاحت سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی جبکہ آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے، اس مقصد کےلئے پنجاب ہاؤس مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یونیورسٹی میں سیاحت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو جدید طریقوں کے مطابق عملی تعلیم دی جائے گی اور اس کا الحاق معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے کیا جائے گا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button