تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کب؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیراعظم عمران خان کا رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کے دورے کا امکان ہے ، اس دوران وزیراعظم سعودی ولی عہداوردیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کاآئندہ ماہ دورہ سعودی عرب کا امکان ہے،ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ دورہ سعودی عرب کے شیڈول کوحتمی شکل دی جارہی ہے، وزیراعظم رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب کادورہ کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہداوردیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب سعودی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان گرین انیشیئٹو کی منظوری دے دی ہے، گرین پاکستان اور گرین سعودی عرب معاہدے کے نکات فائنل کرلئے گئے ہیں۔

سعودی عرب نے معاہدے کی تفصیلات پاکستان کو بھیج دیں ، سعودی عرب کی جانب سے بھیجا گیا معاہدہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button