اہم خبریں

وزیراعظم نے مری میں کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے مری میں کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا

مری(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کردیا ہے، یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر مری پہنچے،جہاں انہوں نے کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کیا، اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔کوہسار یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا اس کے علاوہ وزیراعظم نے ٹی بی سینٹوریم کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کیا۔

 کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ سمیت سیاحت سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی جبکہ آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے، اس مقصد کےلئے پنجاب ہاو¿س مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button