تازہ ترین

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات ترکی میں ہونے والی انطالیہ سفارتی فورم کے موقع پر ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ بلاتخصیص تمام افغان قیادت کے ساتھ روابط کے متمنی ہیں، افغان امن عمل اور دو طرفہ تعلقات بہتر انداز میں آگے بڑھنے چاہیئیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کوبین الافغان مذاکرات کےانعقاد میں کامیابی ملی، افغان قیادت مذاکرات کے ذریعےافغان مسئلے کاسیاسی حل تلاش کریں۔

ان کا کہنا تھاکہ منفی بیانات اور الزام تراشیاں ماحول کی خرابی کا باعث بنتی ہیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button