پاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران سے ترکی روانہ ہوگئے۔

ایران میں پاکستانی سفیر رحیم حیات اور ایرانی وزارتِ خارجہ کےحکام نے وزیر خارجہ کوالوداع کیا۔

شاہ محمود قریشی ترکی میں سہ فریقی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اس دوران ترک ہم منصب اوراعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ کی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button