اہم خبریں

وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر قلمدان تبدیل عمر ایوب اور خسرو بختیار کو کونسی وزارت دیدی گئی ؟ بڑی خبر 

وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر قلمدان تبدیل ،عمر ایوب اور خسرو بختیار کو …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )حکومت نے وفاقی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر سے بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ عمر ایوبسے وزیر توانائی کا چارج واپس لیتے ہوئے یہ ذمہ داری حماد اظہر کے سپرد کر د ی گئی ہے اور ان سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے لیا گیاہے ، عمر ایوب کو وزیر برائے اقتصادی امور بنا دیا گیاہے ۔ خسرو بختیار کو صنعت و پیدوار کا چارج دیدیا گیاہے ،ان کے علاو ہ شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی بنا دیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ فوادچوہدری کو چند دن قبل حکومت نے وفاقی وزیر اطلاعات کا چارج دیدیا تھا جس کے باعث وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا عہدہ خالی ہو گیا تھا جہاں اب شبلی فراز کو تعینات کر دیا گیاہے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button