ٹیکنالوجی

وٹس ایپ نے نئے فیچر کا اضافہ کر دیا

اب وٹس ایپ پر کوڈ کے بجائے کال آئے گی اور اپنا اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وٹس ایپ نے نئے فیچر کا اضافہ کر دیا۔ اب وٹس ایپ کو ری اسٹور کرنے پر 6 ہندسوں کے کوڈ کے بجائے فلیش کال آئے گی۔

وٹس ایپ کا نیا فیچر ایس ایم ایس کوڈ کی جگہ ایک فون کال کا آپشن فراہم کرے گا جو آپ کے اکاؤنٹ کی تصدیق کرے گا۔ کال ایک سیکنڈ کی ہو گی اور صارف کو کال اٹھاے کی بھی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تاہم فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہو گا اس بارے میں وٹس ایپ نے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹاگرام میں بھی ایک فیچر کی آزمائش ہورہی ہے جس میں ویریفکیشن کوڈز کو ایس ایم ایس کی بجائے واٹس ایپ پر بھیجا جائے گا۔

کمپنی نے پہلی بار تصدیق کی کہ اس کی جانب سے ایک اکاؤنٹ کئی ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے اور اس کے تحت اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز پر بیک وت استعمال کیا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسج کو پلے بیک کرنے کی رفتار بڑھانے کے فیچر کو بھی متعارف کرایا گیا۔


subscribe YT Channel


Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button