تازہ ترین

ویکسینیشن ‏سینٹرز پر بڑھتا رش کورونا وائرس کے بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔

صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسو سی ایشن ڈاکٹر عبداللہ متقی نے کہا ہے کہ ویکسینیشن ‏سینٹرز پر بڑھتا رش کورونا وائرس کے بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔

پروفیسر عبداللہ متقی نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد میں خاطر ‏خواہ اضافہ کرے اور کچھ عرصہ کے لئے صرف مخصوص ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار بڑھانے ‏کے بجائے شہر میں قائم تمام ویکسینیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کے لیے کھول دے تاکہ ان مراکز پر ‏بڑھتے ہوئے رش میں کمی آ سکے۔ ‏

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسینیشن مراکز پر شہریوں کا رش در اصل سم بلاک ہونے اور ‏تنخواہیں روکنے کے لیے دی جانے والی ڈیڈ لائن کی وجہ سے ہے جسے حکومت واپس لے یا اس ‏ڈیڈ لائن کی مدت میں اضافہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن مراکز پر عوام کا دباؤ کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے اور اس رش کے ‏نتیجے میں کورونا اہس او پیز پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو رہا اور خدشہ ہے کہ اس سے کورونا ‏وائرس کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ عوام لاک ڈاؤن جیسے ‏سخت اقدامات ، معاشی مشکلات اور کورونا وائرس سے بچنا چاہتی ہے تو جلد از جلد ویکسینیشن ‏کروائے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرے ۔ اس سلسلے میں عوام کو بھی زمہ داری کا ثبوت دینا ‏ہوگا ۔ ‏

 


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button