کھیل

ٹوکیو اولمپکس پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے 

ٹوکیو اولمپکس، پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے 

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ یولن تھرو کا فائنل مقابلہ سات اگست کو ہوگا۔

بی بی سی اردوکے مطابق 24 سالہ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچنے کے لیے تین کوششیں کیں،پہلی کوشش میں 78.5 میٹر تک پہنچ سکے مگر دوسری کوشش میں انہوں نے 85.16 میٹر تک پہنچ کر سب کو حیران کر دیا اور اس گروپ بی میں اول نمبر پر فائز ہو گئے۔مجموعی طور پر یہ اس مقابلے کی تیسری بہترین تھرو تھی کیونکہ اس سے قبل بھارت کے نیرج چوپڑا نے 86.65 جبکہ جرمنی کے جوہانس ویٹر نے 85.64 میٹر تھرو کی تھی۔

مزید :

قومیکھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button