کھیل

ٹوکیو اولمپکس 25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی

ٹوکیو اولمپکس ،25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے، پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے …

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) ٹوکیو اولمپکس میں 25میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے میں پاکستانی شوٹر غلام مصطفی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کرلی ۔قومی شوٹر محمد خلیل اختر سٹیج 1 میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستانی شوٹر غلام مصطفی ٰبشیرسٹیج 1 میں 293 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ محمد خلیل اختر 286 پوائنٹس کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہیں۔

شوٹنگ ایونٹ میں 27 شوٹر حصہ لے رہے ہیں، 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلے کی دوسری سٹیج کل ہوگی، ٹاپ 6 شوٹر فائنل راونڈ کے لئے کوالیفائی کریں گے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button