کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے دنیائے کرکٹ کا باولرز کے لیے بری خبر اے بی ڈویلیئرز کا انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے دنیائے کرکٹ کا باولرز کے لیے بری خبر ،اے بی …

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے دنیائے کرکٹ کا باولرز کے لیے بری خبر ،اے بی ڈویلیئرز کا انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کا امکان 

  

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز اے بی ڈویلیئرز جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر سکتے ہیں۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ گزشتہ سال بھی کوچ مارک باوچر نے میری دستیابی سے متعلق پوچھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں میری مارک باوچر سے اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی مگر ان سے ملاقات کے بعد اس سے متعلق ضرور سوچا جائے گا۔اے بی ڈویلیئرز نے کہا کہ یہ دیکھنا پڑے گا کہ گزشتہ چند سالوں سے جو کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ ہیں کہیں ان کے ساتھ زیادتی نہ ہو جائے۔ڈویلیئرز کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے اختتام پر مارک باوچر سے ملاقات طے ہیں، دیکھیں گے میری اسکواڈ میں جگہ بنتی ہے یا نہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button