پاکستان

پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہے: وزیر خارجہ

افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے اتوار کو دبئی میں اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے افغان عمل امن پر اب تک سامنے آنے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کو پُر امن اور مستحکم بنانے کے لیے اپنی مصالحانہ معاونت جاری رکھے گا۔

شاہ محمود نے کہا کہ ایک پُر امن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے، اور ہم افغانستان میں پُر تشدد واقعات میں کمی کے خواہش مند ہیں، پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں شراکت دار ہے۔

وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ افغانستان میں دیر پا قیام امن کی کوششوں میں ’استنبول پراسس‘ دوحہ ایگریمنٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فونک رابطے پر اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کا شکریہ ادا کیا، جب کہ افغان وزیر خارجہ نے افغان امن عمل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی معاونت کو سراہتے ہوئے پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے استنبول میں ملاقات پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کو استنبول پراسس اجلاس کے بعد اسلام آباد مدعو کر لیا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button