کھیل

پاکستانیوں کو بابر اعظم کے نمبر ون بلے باز بننے کا انتظار آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کب جاری ہو گی ؟کرکٹ شائقین کے اہم خبر آگئی 

پاکستانیوں کو بابر اعظم کے نمبر ون بلے باز بننے کا انتظار ،آئی سی سی کی تازہ …

پاکستانیوں کو بابر اعظم کے نمبر ون بلے باز بننے کا انتظار ،آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کب جاری ہو گی ؟کرکٹ شائقین کے اہم خبر آگئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اس وقت ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ بلے بازوں کی ون ڈے ریکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ بابراعظم 852 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔پاکستانیوں کو انتظار ہے کہ آئی سی سی رینکنگ اپ ڈیٹ کرے تو بابراعظم نمبر ون بلے باز بن جائیں گے۔جنوبی افریقہ کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھارتی ہم منصب کو ون ڈے رینکنگ کی ٹاپ ون پوزیشن چھیننے کے لیے تیار ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوائد کے مطابق نئی رینکنگ ہر ہفتے بدھ کے روز جاری کی جاتی ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بابراعظم کو ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آنے کے لیے 63 رنز درکار تھے تاہم قومی ٹیم کے کپتان نے اپنی عمدہ فارم کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔اس طرح بابراعظم آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آنے کے اہل ہو گئے ہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button