ٹیکنالوجی

پاکستانی بہن بھائی کا بڑا کارنامہ، کورونا وائرس تشخیص کرنے والی ایپ بنا ڈالی

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے پر وضاحت مانگ لی اور کہا اگر کیسز کو دیکھا جائے تو پاکستان کو اس فہرست میں ڈالنے کا جواز نہیں بنتا۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے 2 بہن بھائیوں نے ایسی ایپ بنا لی جو کرونا وائرس کی تشخیص کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے 2 بہن بھائیوں نے ایسی اسمارٹ فون ایپلی کیشن بنائی ہے جو کرونا وائرس کی تشخیص کرسکتی ہے۔

سافٹ ویئر انجینیئر بھائی طلعت نے بتایا کہ اس ایپ میں کسی شخص کی علامات اور مختصر میڈیکل ہسٹری ڈالی جائے تو یہ ایپ بتا سکتی ہے کہ وہ شخص کووڈ 19 کا شکار ہے یا نہیں۔

یہ ایپ چیسٹ ایکسرے کروانے کی تجویز بھی دے سکتی ہے جبکہ اس ایکسرے کو ریڈ کر کے یہ بھی بتا سکتی ہے کہ کرونا وائرس نے پھیپھڑوں کو کس حد تک نقصان پہنچایا۔

طلعت کا کہنا ہے کہ یہ ایپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے تحت کام کرتی ہے۔

بہن قمر النسا نے بتایا کہ وہ پاکستان کو ڈیجیٹل بنانا چاہتے ہیں، دونوں بہن بھائیوں نے مزید ایپس بھی بنائی ہیں جن میں سے ایک واٹس ایپ کی طرز کی میسجنگ ایپ بھی ہے۔


subscribe YT Channel


Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button