کھیل

پاکستانی کرکٹر باؤلنگ کرتے ہوئے انتقال کرگیا

پاکستانی کرکٹر باؤلنگ کرتے ہوئے انتقال کرگیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد سے تعلق رکھنے والا نوجوان پاکستانی کرکٹر باؤلنگ کراتے ہوئے حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق واقعہ نائٹ میچ کے دوران شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں پیش آیا جہاں 25 سالہ  حمزہ باؤلنگ کرواتے ہوئے اچانک زمین پر گر گیا۔ دوست اور اہل خانہ اسے فوری طور پر ہسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

کرکٹر کے چچا شکیل احمد کے مطابق ان کے بھتیجے کو ہارٹ اٹیک ہوا جس کے باعث اس کی جان گئی۔ دل کے عارضے کی ان کی فیملی ہسٹری ہے اور حمزہ بھی اسی کا شکار ہوا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button