کھیل

پاکستانی کو ہ پیماؤں نے بڑا کارنامہ سرا نجام دیدیا

پاکستانی کو ہ پیماؤں نے بڑا کارنامہ سرا نجام دیدیا

کھٹمنڈو(ڈیلی پاکستان آن لائن )چار رکنی پاکستانی کوہ پیماؤں کی ٹیم  نے نيپال ميں واقع دنیا کی 10 ویں بلند ترین چوٹی ’انا پورنا‘ سر کرلی ہے۔

چوٹی سر کرنے والی پاکستانی کوہ پیما ٹیم کے سربراہ سرباز خان تھے جبکہ دیگر اراکین میں محمد عبدالجوشی،  سعد منور اورکامران علی شامل تھے۔پاکستانی دستے نے 8 ہزار 91 میٹر بلند چوٹی سر کرنے کا اعزاز نامور پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے نام کردیا۔نیپال میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی کوہ پیماؤں کی جانب سے چوٹی سر کرنے کی تصدیق  کی ہے۔انا پورنا کو سر کرنے والے یہ پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button