اہم خبریں

پاکستان اور بھارت کو بات چیت کرنے کی ضرورتجنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے شاہ محمود قریشی 

پاکستان اور بھارت کو بات چیت کرنے کی ضرورت،جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے ، شاہ …

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پانچ اگست 2019 کے فیصلوں پر نظر ثانی کرے تو حل طلب مسائل پر بات کیلئے تیار ہیں ، دونوں ممالک کو بیٹھ کر بات چیت کرنی چاہئے ، جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترک خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت کا دونوں اطراف سے خیر مقدم کیا گیا ، سیز فائر پر بھارتی رہنماؤں نے عزم کا اعادہ کیا تو ہم نے اور کشمیریوں نے خیر مقدم کیا ،بھارتی اقدام سے کشیدگی میں کمی آئی جس کا دونوں جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان معاملے پر سمجھوتہ نہ ہوا تو دوبارہ خانہ جنگی ہو سکتی ہے ، افغان طالبان کو امن عمل سے جوڑے رکھنے کی کوشش کرتے رہیں گے ، دوحہ میں شروع امن عمل کو استنبول کانفرنس کے ذریعے منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے ۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button