تازہ ترین

پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کے ذریعے بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کی تردید کی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے اور نا ہی یو اے ای نے اس سلسلے میں کوئی سہولت کاری کی ہے۔

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں سے اس سے متعلق خبریں دیکھی ہیں لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس سے پہلے واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیر یوسف العتیبہ نے پاک بھارت بات چیت کے لیے معاونت کا دعویٰ کیا تھا۔

یوسف العتیبہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے میں یو اے ای کا کردار رہا ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button