کھیل

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی سنسنی خیز مرحلے میں داخل

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی سنسنی خیز مرحلے میں داخل

ہرارے(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور زمبابوے نے 18اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر122رنز بنا لیے ہیں اور ابھی جیت کے لیے 12گیندوں پر 28رنز باقی ہیں ۔

تفصیل کے مطابق پاکستان اور زمبابوے ے دورمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بالکل درست ثابت ہوا اور پاکستانی ٹیم مقررہ 20اوورز میں صرف 149رنز ہی بنا سکی جس میں سب سے بہترین کاوش کیپر محمد رضوان کی رہی اور انہوں نے 82رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن بابراعظم صرف دو سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور 8 کے مجموعے پر موزاربانی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے فخر زمان بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 13 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ محمد حفیظ 5 اور ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز 15 رنزبنانے میں کامیاب ہو سکے۔ان کے علاوہ حیدر علی پانچ ،فہیم اشرف ایک اور محمد نواز 9 سکور بناکر پولین لوٹ گئے۔زمبابوے کی جانب سے لیوک جونگوے اور ویسلے مدھویرے نے دو ،دو جبکہ مذربانی اور رچرڈ نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کے بیٹنگ جاری ،تینشے 29،ویسلے مدھویرے 14،مرومانی صفر،کریگ ایرون 34،سین ویلیمز نو ،ریگز تین سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button