کھیل

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس ہوگیا پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کونسے کھلاڑی شامل ہیں؟ آپ بھی جانیں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، دوسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس ہوگیا، پاکستانی ٹیم میں …

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی  ہیں ، فخر زمان کی جگہ پر شرجیل خان جبکہ حارث رؤف کی جگہ پر محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔پاکستانی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، شرجیل خان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی،عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے وہی گیارہ کھلاڑی دوسرے ٹی 20 میں کھیلیں گے جنہوں نے پہلے ٹی 20میچ میں حصہ لیا تھا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button