پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے2 رہنماؤں کی جہانگیرخان ترین سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے2 رہنماؤں نے جہانگیرخان ترین سے ملاقات کی ہے۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے2 اراکین اسمبلی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ صاحبزاده محبوب سلطان اور امیر سلطان کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔ صاحبزاده محبوب سلطان نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ ہماری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے۔

اراکین نے کہا کہ اکٹھے مل کر پارٹی میں جاری سازش کا مقابلہ کریں گے۔ دوسری جانب جہانگیرترین گروپ کے رہنماؤں نے گورنر پبجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں راجہ ریاض، اجمل چیمہ، خیال احمد ودیگر شریک تھے۔ راجہ ریاض اور دیگر نے گورنرپنجاب کو تحفظات سے آگاہ کیا۔

گورنرپنجاب کی یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تحفظات کودور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سےآپ کی ملاقات کیلئے کردارادا کروں گا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button