کھیل

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان کا قذافی  سٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ جاری 

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے ارکان کا قذافی  سٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ جاری 

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ زمبابوے کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں ، ٹیسٹ  سکواڈ کے ارکان قذافی  سٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ میں سخت محنت کر رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کیمپ میں ٹیسٹ  سکواڈ کے 11 ارکان شامل ہیں جبکہ چھ اضافی ارکان کو بھی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے ۔ کیمپ کے دوسرے روز جسمانی ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ، باولنگ اور بلے بازی کی مشقیں کی جا رہی ہیں ۔ ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی کل پریکٹس میچ بھی کھیلیں گے ۔

ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی زیر نگرانی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ کرکٹر زاہد محمود کو زمبابوے کیخلاف ٹی 20  سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے اس لئے وہ کل صبح زمبابوے کیلئے روانہ ہونگے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگا۔ پہلا ٹی 20میچ 21اپریل ، دوسرا 23اپریل اور تیسرا 25اپریل کو کھیلا جائے ۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 29اپریل سے جبکہ دوسرا 7مئی سے شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button