کھیل

پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

جوہانسبرگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جوہانسبرگ میں کھیلا جارہاہے  ، سیریز میں ایک صفر کی برتری سے گرین شرٹس کا مورال ہائی ہے، کپتان بابر اعظم سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ایک روز آرام کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ قومی ٹیم میں وننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

گزشتہ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو  تین  وکٹوں سے شکست دی تھی، سنسنی خیز میچ میں بابر اعظم نے شاندار سنچری بنا کر شائقین کے دل جیت لئے تھے، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

قومیکھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button