کھیل

پاکستان کے خلاف پہلا ٹی 20 ٹیم جنوبی افریقہ کو جرمانہ

پاکستان کے خلاف پہلا ٹی 20 ، ٹیم جنوبی افریقہ کو جرمانہ

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث جنوبی افریقہ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا، جنوبی افریقی کپتان نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ترجمان کے مطابق   تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا تھا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز بنائے۔قومی ٹیم نے اننگز کے آخری اوور میں محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہدف حاصل کر لیا۔

خیال رہے کہ چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button