اہم خبریں

 پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت

 پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے 16 مئی سے تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دے دی گئی۔ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تا حکم ثانی 17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گیجبکہ سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے۔ دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی جبکہ 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا۔ 19 مئی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

این سی او سی نے متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے اور اپیل کی ہے کہ عوام ترجیحی بنیادوں پر 1166 پر ویکسین کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

مزید :

اہم خبریںقومی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button