تازہ ترین

پشاور بی آر ٹی سروس ہفتے میں دو دن معطل رکھنے کا فیصلہ

کورونا وائرس پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس ہفتہ اور اتوار کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان بس ریپڈ ٹرانس پشاور کے مطابق کورونا وائرس سے ممکنہ بچاو اور پھیلاو کے پیش نظر سروس ہفتے میں دو دن معطل رہے گی۔ سروس پیر کے روز سے پانچ دن کے لیے فعال کردی جائے گی۔

ترجمان بس ریپڈ ٹرانزٹ کے مطابق شہری کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں۔ شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔خیال رہے کہ حکومت نے پہلے ہی عید کی چھٹیوں پر کراچی، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی اوسی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 8سے 16 مئی تک بند رہے گی۔

اس کے علاوہ این سی او سی نے اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز جاری کردیے ہیں

عیدکی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات،پبلک پارکس، ہوٹلز، شاپنگ مالز بند رہیںگے۔ صرف گلگت بلتستان کے شہریوں کو اپنےعلاقوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔

شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانے والےراستے بند رہیں گے۔ عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button