پاکستان

پنجاب حکومت نےشریف خاندان کی رائیونڈ رہائش گاہ کی زمین کا انتقال منسوخ کردیا

پنجاب حکومت نےشریف خاندان کی لاہور میں رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے منسوخ کی گئی اراضی موضع مانک رائے ونڈ میں شریف خاندان کے گھر کا مرکزی حصہ ہے۔

 پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا جب کہ پنجاب ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اس زمین کا انتقال واپس پنجاب حکومت کے نام بھی کردیا ہے۔

زمین مرحومہ بیگم شمیم کے نام سے پنجاب حکومت کو منتقل کردی گئی،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان نے اوقاف کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کسی بھی وقت زمین کا مبینہ قبضہ چھڑانے کے لیے کارروائی کرسکتا ہے جب کہ پنجاب حکومت نے رائیونڈ میں زمین منسوخی کا عمل خفیہ رکھا ہوا ہے۔

دوسری طرف ذرائع شریف خاندان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جاتی عمرہ گرانے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کر رہی ہے، شریف خاندان نے یہ زمین 1992، 1997 اور 2015 میں خریدی تھی۔

جیونیوز نے معاملے پر موقف کےلیے پنجاب حکومت سے بار بار رابطے کی کوشش کی تاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button