کھیل

پہلا ون ڈے جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا 

پہلا ون ڈے ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا 

سنچورین (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 274رنز کا ہدف دے دیاہے جس میں سب سے اہم کردار راسی ڈوسن نے سینچری بنا کر ادا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 273رنز بنائے جس میں راسی ڈوسن ۔۔رنز کے ساتھ ناقبل شکست رہے ، ان کے علاوہ ڈیوڈ ملر نے نصف سینچری بنائی ۔

جنوبی افریقہ کی جانب جانب سے ایڈن مرکرام اور ڈی کاک نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔لیکن ڈی کاک 34 رنز کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے اور محض 20 رنز ہی بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کے ساتھ اوپننگ پر آنے والے ایڈن مرکرام کو بھی چند سکور کے بعد 41 کے مجموعے پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی گیند کی لپیٹ میں لے لیا اور 19 رنز کے ساتھ پولین پہنچا دیا۔

تیسرے نمبر پر آنے والے ٹیمبا صرف ایک ہی سکور بنانے میں کامیاب ہوئے اور 43 کے مجموعے پر محمد حسنین کی گیند پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہنرچ کلاسن بھی وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور ایک سکور بنانے کے بعد فہیم اشرف کی گیند کا نشانہ بن گئے۔

ڈیوڈ ملر اور راسی ڈوسن نے وکٹ پر قدم جما کر ٹیم کو امید دلائی لیکن ڈیوڈ 50 رنز بنا کرحارث روف کی گیند پر پولین لوٹ گئے ۔ راسی ڈوسن نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 123رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔اینڈائل 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی پلیئنگ الیون میں بابراعظم ، فخر زمان ، امام الحق ، آصف علی اور محمد رضوان ،شاداب خان ، فہیم اشرف، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف بھی ٹیم میں شامل ہیں جبکہ دانش عزیزآج جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا ڈیبیو کیا۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button