کھیل

پہلا ٹی ٹوینٹی زمبابوے کی پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری 

پہلا ٹی ٹوینٹی ، زمبابوے کی پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں …

ہرارے(ڈیلی پاکستا ن آن لائن )زمبابوے نے پاکستان کی جانے سے دیئے جانے والے 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 11.3 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنا لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی جانب سے تناشے اور ویسلے نے میدان میں اتر کر کھیل کاآغاز کیا لیکن ویسلے 14 رنز پر محمد حسنین کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔ ان کے بعد آنے والے ’ ٹاڈی وناشے‘ کچھ نہ کر سکے اور صفر پر ہی محمد حسنین کی گیند کا نشانہ بنے ۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے 7وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 149رنز بنائے جس میں سب سے بہترین کاوش کیپر محمد رضوان کی رہی اور انہوں نے 82رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پایا۔

کستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابراعظم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن بابراعظم صرف دو سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور 8 کے مجموعے پر موزاربانی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے فخر زمان بھی زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 13 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ محمد حفیظ 5 اور ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز 15 رنزبنانے میں کامیاب ہو سکے۔ان کے علاوہ حیدر علی پانچ ،فہیم اشرف ایک اور محمد نواز 9 سکور بناکر پولین لوٹ گئے۔

پاکستان کی پلئینگ الیون میں محمد رضوان ، بابراعظم ، فخر زمان ،محمد حفیظ، حیدر علی ، دانش عزیز، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر ، محمد حسنین اور حارث روف شامل ہیں۔ پاکستان کی طرف سے آج دانش عزیزاپنا ڈبیو کرنے جارہے ہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button