اہم خبریں

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے احتجاجاً مستعفی ہونے کااعلان 

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے احتجاجاً مستعفی ہونے کااعلان 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے فوری طور پر احتجاجاً مستعفی ہونے کااعلان کردیا، بلاول بھٹو زرداری کاکہناہے کہ جمہوری سیاست میں شوکاز نوٹس کا کوئی تصور نہیں ہے،پیپلزپارٹی پارلیمانی جماعت ہے،کسی سے ڈکٹیشن نہیں لے گی،ان کاکہناتھا کہ اسمبلیوں سے استعفے آخری آپشن ہوناچاہئے،پیپلزپارٹی اپنے فیصلے پر قائم ہے،جنہوں نے استعفیٰ دینا ہے پارلیمنٹ سے دے دے ،ضمنی الیکشن میں حصہ لے کر پی ڈی ایم نے حکومت کو بے نقاب کردیا،ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرتے توتحریک انصاف ساری سیٹیں مفت میں لیتی ۔

پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مہنگائی بجلی گیس بل کی صورت میں بوجھ عام آدمی پر ڈال رہی ہے،پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات عوام اورپارلیمنٹ کے سامنے نہیں رکھی گئیں،بجٹ کا پراسس پارلیمنٹ کا ہی کام ہے،یہ کام آئی ایم ایف کیساتھ کرنے ہیں توبجٹ بھی وہیں سے پاس کرلیں ، یہ پاکستان کی خودمختاری پر تاریخی حملہ ہے ، آرڈیننس کے تحت جو قانون ملک میں چل رہا ہے وہ عوام کے سامنے نہیں لایاگیا،اس کو عدالت میں چیلنج کروں گا کیسے یہ آرڈیننس نکالا جاسکتا ہے،سٹیٹ بینک پارلیمنٹ عدالت اور ریاست کو جواب دہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ آج پاکستان کا عام آدمی مہنگائی میں ڈوب رہاہے،پی ٹی آئی ،آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان اورعوام کے مفاد میں نہیں،پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کی اس ڈیل کیخلاف مہم چلائیں گے،ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی اور کشمیری عوام کا رشتہ تین نسلوں کاہے،کشمیر کے کاز پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیااورنہ کریں گے ،جب سے مودی وزیراعظم بنا ہم ہمیشہ ان کیخلاف آواز بن کر سامنے آئے ،کشمیری بھائیوں کیساتھ جو ظلم کیا جارہا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کشمیر پاکستان کا سب سے بڑا اوراہم مسئلہ ہے،کشمیری بہن بھائی تاریخی حملے برداشت کررہے ہیں ، پاکستان اور حکومت پر فرض تھا کشمیری نہیں بول سکتے تو ہم بولتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کی گئی، اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ، وزیراعظم سمیت پوری حکومت بھارت سے تجارت کی بات کررہی ہے،عمران خان کشمیر پر غلطی پرغلطی کرتے رہتے ہیں ، تاریخ یاد رکھے گی ناکام وزیراعظم کشمیر کے معاملے پر نااہل ثابت ہوا،نااہل وزیراعظم نے جتنانقصان معیشت کو پہنچایا وہ تاریخ میں نہیں ہوا،جنتانقصان وزیراعظم نے کشمیر کاز کو پہنچایاہے وہ تاریخ میں نہیں ہوا

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ مردم شماری کے نتائج کامعاملہ ایک مسئلہ رہاہے،مردم شماری کے طریقہ کارکی 2017سے مخالفت کرتے آرہے ہیں،مردم شماری کے نتائج متنازعہ تھے۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پانچ سینیٹ کی سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے پر توکوئی شوکاز نہیں دیاگیا،شوکاز نوٹس کی کوئی روایت نہیں ہے،ہمارے خلاف گلگت بلتستان میں دھاندلی ہوئی ، جی بی میں بھی ن لیگ نے اقلیت میں ہوتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھیننے کی کوشش کی ، ان کاکہناتھاکہ اپوزیشن کی سیاست عزت اور برابری کے سلوک سے کی جاتی ہے، اے این پی کے ساتھ کھڑے ہیں ،فیصلے صلاح مشورے سے لئے جائیں گے،جو حکومت کے خلاف اپوزیشن کرنا چاہتے ہیں ان سب کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں ، ہم حکومت کو آرام سے بیٹھنے نہیں دیں گے ۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیسندھکراچی




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button