کھیل

پی ایس ایل سیزن 6 کون جیتے گا ؟ شاہد آفریدی نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی ہاں میں ہاں ملائے گا 

پی ایس ایل سیزن 6 کون جیتے گا ؟ شاہد آفریدی نے ایسا جواب دیدیا کہ ہر کوئی ہاں …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن سے باہر ہونے والے شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیتے ہوئے میلہ لوٹ لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے سوال میں شاہد آفریدی سے پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے رائے مانگی کی لالہ پی ایس ایل چھ کون جیتے گا ؟جس پر شاہد آفرید ی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کرکٹ ‘، جس کا واضح مطلب یہ ہوا کہ پی ایس ایل جو بھی جتے ، جیت آخر کرکٹ کی ہی ہو گی۔اسی سوال و جواب میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آسٹریلوی کرکٹر گلین مک گراتھ کو اپنے کرکٹ کیئریئر کامشکل ترین بولر بھی قرار دیا ۔ایک صارف نے شاہد آفریدی سے ان کی فٹنس کا راز پوچھا تو وہ کہنے لگے کہ ”ابھی ان کی ایم آر آئی ہوئی ہے “شاہدآفریدی نے بتایا میری صبح ساڑھے پانچ بجے ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اگلا پی ایس ایل ضرور کھیلوں گا ۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button