کھیل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ’ بائیو سیکیور ببل ‘ بنانے کیلئے کس ملک سے ماہرین کو بلایا جائے گا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر 

پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ’ بائیو سیکیور ببل ‘ بنانے کیلئے کس ملک سے ماہرین …

لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سکس کے بقیہ بیس میچز مں بائیوسیکیور ببل کیلئے غیر ملکی ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں لیکن ببل کی مکمل طور پر آوٹ سورس نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران سخت اقدامات کیئے جائیں گے ، کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو ہوٹل میں پارٹی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی ، فیملی کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہو گی ،پروٹوکول توڑنے والے کے خلاف سخت اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، پی سی بی کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سخت پروٹوکول بنائے جائیں گے ،بائیوسیکیور ببل کیلئے جس کمپنی کی خدمات لی جارہی ہیں وہ انگلینڈ اور سری لنکا میں ببل بنا چکی ہے ۔

برطانوی کمپنی کے چند لوگ کراچی آ کر سسٹم بنائیں گے اور اس کی مانیٹرنگ کریں گے ، سسٹم کو پاکستان کے لوگ چلائیں گے ، ایک بار ببل میں داخل ہو نے والا شخص ٹورنامنٹ ختم ہونے تک باہر نہیں جا سکے گا ، پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افسر اب اس لیگ کا حصہ نہیں ہوں گے ، جلد پی ایس ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ بلا کر فرنچائز کو رپورٹ پر پریزنٹیشن دی جائے گی ۔ایونٹ کے تمام شرکاءکیلئے 22 مئی سے ایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی سات روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا ، بعدازاں تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہو جائے گا ۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button