کھیل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب سے شروع ہونگے ؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کب سے شروع ہونگے ؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیاجس کے مطابق پہلا میچ یکم جون سے شروع ہو گا اور 20جون کو فائنل میچ کھیلا جائے گا ۔تمام میچز کراچی میں ہونگے ،پی ایس ایل کے تمام شرکا 22مئی سے سات روزہ قرنطینہ کا آغاز کریں گے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنر ز کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل 2021 فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر پریزنٹیشن دی گئی۔رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد سامنے آنے والی خامیوں پر بورڈ آف گورنرز نے مایوسی کا اظہار کیا اورہدایت کی ہے کہ اس میں بہتری کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں ۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button