کھیل

پی ایس ایل 6 بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی

پی ایس ایل 6، بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے۔

سما نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اپنے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بایو سیکورببل کی خلاف ورزی پر بنائی گئی کمیٹی اپنی رپورٹ جمعہ کو پیش کرے گی۔ ڈاکٹر سید فیصل محمود اور ڈاکٹر سلمہ محمد عباس پرمشتمل دو رکنی پینل نے رپورٹ 31 مارچ تک رپورٹ پیش کرنا تھی تاہم  اب 2دن تاخیر کےبعد چیئرمین احسان مانی کو رواں ہفتے کے اختتام تک پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز سامنے آنے پر پی ایس ایل 6  کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ایونٹ میں شیڈول 34 میں سے صرف 14 میچز کھیلے گئے تھے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button