کھیل

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد اہم غیر ملکی کھلاڑی نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کردی

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد اہم غیر ملکی کھلاڑی نے …

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد اہم غیر ملکی کھلاڑی نے پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کے بقیہ میچز کے لیے آسریلوی لیگ سپنر فواد احمد نے پاکستان آنے   پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کے دوران فواد احمدبھی کورونا کا شکار ہوئے تھے اور ان کو فور ی طورپر قرنطینہ کردیا گیا تھا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فواد احمد کاکہنا تھا کہ وہ کورونا سے مکمل طورپر شفایاب ہوچکے ہیں اور بقیہ میچز کے لئے ضرور پاکستان آئیں گے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے بائیو سیکور ببل کو تھوڑا آسانی سے لیا جس سے مشکلات ہوئیں۔ ابتدا میں ہی قرنطینہ تین کی بجائے سات یا 10روز  کا ہوناچا ہیے تھا اور  ہوٹل بھی الگ ہونا چاہیے تھا۔جس ہوٹل میں کھلاڑیوں کو ٹھہرایا گیا وہاں شادی کی تقریب ہورہی تھی اور لفٹ میں کھلاڑیوں  کا عام لوگوں سے بھی رابطہ ہوا۔امید کرتاہوں اس دفعہ بہتر انتظامات کئیے جائیں گے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button