کھیل

پی سی بی نے جاوید میانداد کے 47سال پرانے ریکارڈ کی یاد تازہ کردی

پی سی بی نے جاوید میانداد کے 47سال پرانے ریکارڈ کی یاد تازہ کردی

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نے سابق کپتان جاوید میانداد کے47سال پرانے ریکارڈ کی یاد تازہ کردی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاوید میانداد کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ورلڈ ریکارڈ کا ذکر ہے۔

پی سی بی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آج کے دن 47 سال قبل جاوید میانداد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے کم عمر میں ٹرپل سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔جاوید میانداد نے 14 اپریل 1975 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 311 رنز بنائے تھے۔

اس ریکارڈ کو بنانے کے وقت جاوید میانداد کی عمر 17 سال 310 دن تھی اور وہ 629 منٹ وکٹ پر موجود رہے تھے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button