کھیل

پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت ظہیر عباس وسیم اکرم اور وقار کا خوشی کا اظہار

پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت ، ظہیر عباس ، وسیم اکرم اور وقار کا خوشی کا …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر ظہیر عباس ،و سیم اکرم اور وقار یونس نے خوشی کا اظہار کیا ۔ ظہیر عباس نے کہا کہ اعزازات سے نوجوان کھلاڑیوں میں ملک کی نمائندگی کا جذبہ بڑھے گا۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق ایشین بریڈ مین کا لقب پانے والے ظہیر عباس نے کہا کہ اعزازات کسی بھی سپورٹس مین کی محنت کا ثمر ہوتے ہیں ۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننا قابل فخر لمحہ ہے امید ہے مزید مایہ ناز کرکٹرز اس فہرست میں شامل ہوں گے ، ایسے اقدامات سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ۔

 وقار یونس نے کہا کہ خوشی ہے کرکٹ کی وجہ سے ایک اور انعام سے نوازا جا رہاہے ، دنیائے کرکٹ کے مختلف میدانوں پر باولنگ کرنے پر فخر ہے ۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button