اہم خبریں

چند سابق بابوؤں کے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں فواد چودھری 

چند سابق بابوؤں کے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں ، فواد چودھری 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں، چند سابق بابوؤں کے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر حیران ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں خصوصا٘ مزدوروں کے ساتھ ہرحال میں کھڑی ہوگی،رویوں کو بدلنےکی ضرورت ہے عام لوگوں کے ساتھ ہماری بیوروکریسی کا سلوک قطعی طور پر قابل رشک نہیں یہ عمومی شکایت ہے اور سفارتخانے بھی اس سے مبراء نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ کسی بھی شعبے کی طرح سفارتخانوں میں بہت اچھے آفیسرز ہیں لیکن داستانیں لکھی جا سکتی ہیں جو سابقہ ادوار میں پاکستانیوں کے ساتھ سلوک رواء رکھا جاتا تھا،  عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے انھوں نے عام مزدور کا دکھ محسوس کیا اور آج پاکستان کے سفارتخانے اپنے مزدوروں اور عام شہریوں کو جوابدہ ہیں۔

مزید :

اہم خبریں




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button