اہم خبریں

چوہدری پرویز الہی بھی وزیراعظم کے معترف بڑی بات کہہ دی

چوہدری پرویز الہی بھی وزیراعظم کے معترف، بڑی بات کہہ دی

چوہدری پرویز الہی بھی وزیراعظم کے معترف، بڑی بات کہہ دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر جرات مندانہ مؤقف اپنایا۔

پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ ختم نبوت تو ہمارا ایمان ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں۔ ختم نبوت  کے حوالے سے قانون سازی کا کریڈٹ سب سے پہلے پنجاب اسمبلی کوجاتا ہے۔ وزیراعظم نے ختم نبوت  کے معاملے پر جرات مندانہ مؤقف اپنایا اور وہ اس معاملے پر انٹرنیشنل فورم پر بھی بات کریں گے۔ وزیر اعظم نے او آئی سی کے سفیروں سے بھی بات کی، اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں، کوئی اختلاف نہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں اوراقلیتی ارکان نے قانون سازی میں ساتھ دیا، ختم نبوت کے معاملے پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید :

قومیاہم خبریں




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button