تازہ ترین

چینی کورونا ویکسین آئندہ ماہ سے پاکستان میں ہی تیار ہوگی

پاکستان میں کورونا ویکسین کی خوراکیں تیارکرنےکا آغاز آئندہ ماہ سے ہو گا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ ) حکام کے مطابق کورونا ویکسین ڈوزز کی تیاری کے انتظامات مکمل کر لیےگئے ہیں، ڈوزز کی تیاری کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کین سائنو ویکیسن کا خام مال مئی کے شروع میں پاکستان پہنچ جائے گا اور این آئی ایچ میں ہی کین سائینو سنگل ڈوز کورونا ویکسین تیار کی جائےگی۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق مقامی سطح پر پیک کی جانے والی سنگل ڈوز کورونا ویکسین مئی کےآخر میں دستیاب ہو گی، این آئی ایچ پاکستان کورونا ویکسین چینی کمپنی کے تعاون سےتیار کرے گا،ویکسین کی تیاری کےلیےخام مال چینی کمپنی فراہم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق کین سائنو بائیو کی ماہرین کی ٹیم نے پاکستانی ماہرین کو ویکسین ڈوزز کی تیاری کی تربیت دی ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button